Tasmi_writes

Add To collaction

25-Dec-2023- آزمائش

آزمائش 

یہ دنیا تو آزمائش کہ ہی دنیا ہے
یہاں تو نبیوں کی بھی آزمائش ہوئی تھی
جس پر وہ ثابت قدم رہے تھے
کبھی زبان پر شکوہ نا لایا تھا
اللّٰہ نے جس حال میں انہیں رکھا
انہوں نے ہمیشہ اس پر شکر کیا
اور پھر اللّٰہ نے اکتنا کرم فرمایا
اور انہیں اپنی رحمتوں سے نواز دیا
پھر خیر سے ہم تو ایک معمولی بشر ہیں
جو گنہگار بھی ہے تو خطاکار بھی
جس نے کبھی حرام اور حلال کو
بھلائے ہر وہ کام کیا جو
گناہ کے زمرے میں آتا ہے
تو پھر وہ ہمیں آزمائش میں  
کیوں نہیں ڈالےگا 
اور اللہ آزماتا بھی تو انہیں لوگوں کو ہے
جن سے وہ محبت کرتا ہے
جنہیں وہ گناہ کے دلدل سے نکال کر
نیک لوگوں میں شامل کرنا چاہتا ہے 
تو پھر شکوہ کیسا 
آپ کو تو شکر گزار ہونا چاہیے
کہ اللہ نے آپ کو چنا آزمائش کے لیے
تاکہ آپ کے گناہوں کا ازالہ ہو سکے
بس آزمائش آنے پر صبر سے کام لیں
پھر آپ کی خواہشات
آپ کی مقدر ہونگی

از قلم: بنتِ سہیل 

   18
0 Comments